(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے باغ ڈھیرئی میں ایل پی جی سلنڈردھماکے سے پھٹ گیا۔ 3افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے باغ ڈھیرئی میں مستری خانہ میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ نتیجتاً مستری عزت خان اور اس کے دو شاگرد اکرام اور شیر عالم جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا۔
Swat
