Swat

سوات، کورونا سے مزید تین مریض انتقال کر گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس کے مزید تین مریض انتقال کر گئے جس کے ساتھ تعداد 314ہوگئی۔ تین روز بعد کورونا وائرس پھیلنے میں پھر اضافہ ہوگیا۔اب متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر194 ہوگئی ہے۔روزانہ مثبت کیسوں کی شرح 2 سے بڑھ کر 4 فیصد ہوگئی ہے۔ سیدو تدریسی ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق ہسپتال میں 18 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ 10 زیرِ علاج مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ اس وقت ہسپتال میں 69 مریض زیرِ علاج ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔