Swat

کالام،روشر بانڈہ تنازعہ، دو اقوام آمنے سامنے، پولیس کی نفری پہنچ گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے کالام میں روشر بانڈہ کے تنازعہ پر فریقین ایک دوسرے کے خلاف آمنے سامنے آگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق وادیِ کالام میں روشر بانڈہ کی ملکیت کادو اقوام درے خیل اورمرزاخیل کے مابین ایک بار پھر تنازعہ کھڑا ہوگیاہے۔ دونوں اقوام کے لوگ آمنے سامنے آگئے ہیں جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ دوبارہ عمائدین علاقہ نے فریقین میں صلح کرانے کے لئے جرگہ کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ سال بھی فریقین کے مابین لڑائی ہوئی تھی جس پر فریقین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔