Swat

سوات، تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، صوبائی وزیر سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ہوگیا۔ اجتماع میں صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی سمیت 80 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ نمازِ جمعہ کے بعد اختتامی دعا کی گئی۔ اس سے پہلے رائیونڈ سے آئے ہوئے مولانا فہیم خان، مولانا ضیاء اللہ اور دیگر نے اجتماع سے خطاب کیا۔ اجتماع میں ایک سال کے لئے 10 جماعتیں بیرون ملک، 14 جماعتیں ایک سال کے لئے اندرونِ ملک، 15 جماعتیں چار ماہ کے لیے اور 100 جماعتیں چالیس دن کے لئے تشکیل دی گئیں۔ سرکاری خفیہ ایجنسیوں کے مطابق اجتماع کے آخری روز 80 ہزار سے زائد افراد نے اجتماع میں شرکت کی۔ آزاد ذرائع کے مطابق اجتماع میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے ہر قسم اجتماعات پر پابندی ہے۔ اجتماع کی اجازت بارے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان سے ان کے گھر اور موبائل نمبر پر رابطہ کیا گیا، لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ اجتماع میں صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بھی شرکت کی۔ پابندی کے باوجود صوبائی وزیر کے اجتماع میں شرکت کے بارے ان کا مؤقف جاننے کے لئے ان کے موبائل پر فون اور بعد میں میسج کیا گیا، لیکن انہوں نے فون اٹھایا اور نہ میسج کا جواب ہی دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔