Swat

پشاور ہائی کورٹ (مینگورہ بنچ) بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، سعید خان صدر منتخب

(باخبرسوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ (مینگورہ بنچ) بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، پی ٹی آئی کے سعید خان صدر اور اے این پی کے اشفاق احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔انتخابی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی، پی پی پی اور جماعت اسلامی پر مشتمل پینل کے سعید خان ایڈوکیٹ 347 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے۔ مدمقابل امیدوار رشیدعلی نے 311 ووٹ حاصل کئے۔ اسی پینل کے محمدریاض 367 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری اور عبیداللہ نے 335 ووٹ لیکر لائبریرین سیکرٹری منتخب ہوگئے۔اے این پی،مسلم لیگ ن،وطن پال،پختونخوا میپ اور پروفیشنل لائرز فورم کے پینل کے امیدوار حافظ اشفاق احمد 356ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری،راحت اللہ 361ووٹ لیکر نائب صدر اور عبدالکبیر 345ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے معظم علی 367 ووٹ لیکر سوات، پیپلزپارٹی کے عبدالسلام 369 ووٹ لیکر بونیر اور آزاد امیدوارمحمدجاوید 317ووٹ لیکر ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران منتخب ہوگئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔