(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں الوچے کے باغ میں بچے پر وحشیانہ تشدد میں ایک اور بچے نے بھی پولیس میں رپورٹ درج کردی۔ گذشتہ روز مینگورہ کے علاقہ پٹھانے میں الوچوں کے باغ جانے پر مالک نے دس سالہ بچے شاہد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اب گذشتہ روز ایک اور بچہ جو شاہد کے ساتھ تھا، 11 سالہ محمد داود نے پولیس کو بتایا تھا کہ ملزم نے دونوں بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر میں دوسرے بچے کو بھی شامل کردیا۔
Swat
