Swat

مینگورہ، آن لائن امتحانات کے خلاف طلبہ کا مظاہرہ، ٹریفک جام

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں آن لائن امتحانات کے خلاف طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ جلوس کی شکل میں جہانزیب کالج سے نکلے اور کچہری چوک پہنچے۔ سیدو شریف کی اہم شاہراہ پر احتجاج کی وجہ سے سڑک بلاک ہوگئی۔ دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ان کو آن لائن ٹھیک طریقے سے نہیں پڑھایا گیا ہے۔ ا س لئے حکومت عام امتحانات کا فیصلہ واپس لے۔ بعد میں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد طلبہ منتشرہوگئے۔احتجاج کی وجہ سے مینگورہ شہر میں شام تک بدترین ٹریفک جام رہی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔