(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کے اجلاس میں 12 عوامی شکایات کی شنوائی کی گئی۔ تین شکایت موقع پر حل کی گئیں۔ 9 کے حل کے لئے تاریخ مقرر کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس کمیشن دفتر سیدو شریف میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیشن کے وائس چیئرپرسن حمیرا شوکت نے کی۔ اجلاس میں دیگر ممبران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف عوامی درخواستوں پر کارروائی ہوئی اور پولیس کے خلاف عوام کی طرف سے درج کی گئی کمپلینٹس پر فریقین کی دلائل سنی گئیں۔مختلف نوعیت کی 12 عوامی شکایات سنی گئیں جس میں سے تین موقع پر حل کی گئیں۔ 9 شکایات کے حل کے لئے مزید وقت دیا گیا۔
Swat
