(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 2افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ان کی تعداد 325 ہوگئی۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اس وقت سیدو ٹیچنگ اسپتال میں داخل کورونا سے متاثرہ 66 مریض زیرِ علاج ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں 8 مریض صحت یاب ہونے کے بعد رخصت کردئے گئے ہیں۔ مزید 12 نئے مریض داخل کرائے گئے ہیں۔ محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں اس وقت کورونا سے متاثرہ فعال کیسوں کی تعداد 192 ہے۔
Swat
