(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں نوجوان نے خودکو گولی مارکر زندگی کا چراغ گل کردیا۔ ایک اور نوجوان نے زہریلی دواکھا کراقدام خودکشی کیا۔ پولیس کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے پانڑ میں چو بیس سالہ نوجوان اعجاز ولدواحدسکنہ پانڑنے مبینہ طور پر خود کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔ دوسری جانب تحصیل مٹہ کے نواحی علاقے کو زہ با ماخیلہ میں والد کے ڈانٹنے پر دل برداشتہ ہوکر چودہ سالہ سمیع اللہ ولدعزت مند نے زہریلی دواکھا لی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Swat
