Swat

لقمان انٹرنیشنل ہسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا، ڈاکٹر جواد اقبال

(باخبرسوات ڈاٹ کام) لقمان انٹرنیشنل ہسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔ مریضوں کا معائنہ، علاج کی تشخیص، لیبارٹری ٹیسٹ اور تمام دوائیاں مفت فراہم کی جائیں گی۔ لقمان انٹرنیشنل ہسپتال اور نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام بہ تعاون اے سی ڈی اور ڈسٹرک ہیلتھ آفس سوات کے مابین مفاہمتی یادداشت پر لقمان انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر جواد اقبال اور ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر راحت علی نے دستخط کیے۔ یاد داشت کے مطابق لقمان انٹرنیشنل ہسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کا مکمل علاج مفت ہو گا۔مریض کا ماہر ڈاکٹروں کی زیرنگرانی مفت معائنہ، علاج کی تشخیص، لیبارٹری کے تمام ٹیسٹ اور مکمل دوائیاں وقتاً فوقتاً مُفت مہیاکی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔