Swat

قمبر بائی پاس، سابق پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ، اہلِ علاقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے علاقہ قمبر بائی پاس پر سابق پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق مصروف شاہراہ قمبر بائی پاس میں اکبر حسین نامی شخص نے اپنی گاڑی کے فرنٹ سیٹ سے باہر نکل کر ”زہ زان لہ صوبہ یم“ کہہ کربازار میں ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے ملزم کو اسلحہ اور شراب سمیت پکڑ لیا۔ ملزم کو پولیس اسٹیشن منتقل کرکے رپورٹ درج کرلی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔