Swat

ملم جبہ، گاڑی گہری کھائی میں جاگری، خاتون جاں بحق، چھے افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) شانگلہ سے سوات آنے والی گاڑی بالاکوٹ ملم جبہ کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ گاڑی (جیپ) جب سوات کی حدود میں داخل ہوئی، تو پہاڑی علاقہ میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ نتیجتاً 35 سالہ مسماۃ(ش) ساکن بیلے بابا موقع پر جاں بحق اور دیگر 6افراد جن میں مرد وخواتین شامل ہیں، شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے شیخ زید النہیان ہسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔