Swat

سوات، ویکسین لگانے والوں کی شرح 2.5 فیصد ہے، ڈاکٹر سلیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کم لوگ لگا رہے ہیں۔ اب تک صرف2.5 فیصد لوگوں نے ویکسین لگائی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم کے مطابق سوات کی آبادی25لاکھ ہے۔ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ 3فروری سے ابھی تک صرف 64 ہزار افراد نے کورونا سے بچنے کی ویکسین لگائی ہے جو 2.56 فیصد ہے۔ ان کے مطابق سوات کے تمام علاقوں میں ویکسی نیشن کے14سینٹر قائم ہیں۔ اگر اس رفتار سے ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری رہا، تو سوات کے لوگوں کو ویکسین لگانے میں 10سال لگیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قریبی ویکسی نیشن سینٹر جاکر ویکسین لگائیں۔ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں۔ دوسری جانب باخبر سوات ڈاٹ کام کو چند ویکسین نہ لگانے والے افراد نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ویکسین لگانے کے دو سال بعد ویکسین لگانے والا مر جائے گا۔ کیوں کہ چین آبادی کم کرنے کا خواہشمند ہے۔ ایک اور شخص نے بتایا کہ اس انجکشن میں سور کے گوشت کو شامل کیا گیا ہے جس وجہ سے وہ ویکسین نہیں لگا رہا۔ ڈاکٹروں کا کہنا کہ تمام افواہیں جھوٹی ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔