Swat

سوات، کورونا میں کمی آنے کا سلسلہ جاری، شرح 3 فیصد تک گر گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے انتقال کرنے والوں میں کمی آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔ ہسپتال ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریضوں کو داخل کیا گیا۔ 11 کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں مریضوں کی تعداد کم ہوکر 69 رہ گئی ہے۔ محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 166ہوگئی ہے۔ روزانہ مثبت کیسوں کی تعداد4 فیصد سے کم ہوکر3 فیصد ہوگئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔