Swat

سوات، سرکاری دفاتر کے درجنوں ملازمین کا تبادلہ کر دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سرکاری دفاتر کے درجنوں ملازمین کو تبدیل کردیا گیا۔16 اور اس سے کم گریڈ کے 76 اہلکار تبدیل کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری آفس آرڈر میں 37 کمپیوٹر آپریٹر، 20 اسسٹنٹ، 10 سینئر کلرک اور 9 دیگر اہلکاروں کے نام شامل ہیں۔ تقرریاں اور تبادلے تحصیل آفس خوازہ خیلہ، بحرین، مٹہ، کبل، بابوزئی، چارباغ اور بریکوٹ میں کئے گئے۔

تبصرہ کریں