(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں ایک شیر خوار بچے سمیت دو جاں بحق اور مدرسہ کے بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔ خوازہ خیلہ کے علاقہ بہار میں موٹر کار کھائی میں گرنے سے شیر خوار بچہ جاں بحق اور خواتین سمیت چار زخمی ہوگئے۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں مدرسہ کے بچوں کو لے جانے والی پک اَپ گاڑی کھائی میں گرنے سے مدرسہ کے پندرہ بچے اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ مدین کے علاقہ شاہ گرام میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار اور موٹر کار کے درمیان تصادم میں 25 سالہ سید ابرار شاہ جاں بحق اور کار ڈرائیور امجد زخمی ہوگیا۔ تینوں واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
