(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا کیسوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ چند دنوں کے دوران اموات کا سلسلہ بند ہوگیا ہے۔ روزانہ مثبت کیسوں کی شرح تین فیصد سے کم ہوکر دو فیصد ہوگئی۔ کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد بھی کم ہوکر 169 رہ گئی۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ 8 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔ اس وقت ہسپتال کے کورونا بلاک میں 70 مریض زیرِ علاج ہیں۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
