(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے صوبے کے سب سے بڑے یتیم خانہ ”خپل کور“ کے ڈائریکٹر محمد علی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے خپل کور ولیج میں بقایا تعمیراتی کام اور خپل کور فاؤنڈیشن کے زیر سایہ بننے والے نئے خپل کور نرسنگ کالج کی بلڈنگ کی تعمیر کی منظوری دی جس میں پورے ملاکنڈ ڈویژن کے یتیم بچے اور بچیاں بالکل مفت نرسنگ کی تعلیم حاصل کرسکیں گی۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے اپرسوات میں خپل کور فاؤنڈیشن کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے زمین کی خریداری اورانڈومنٹ فنڈ کی بھی منظوری دی، جس پر جلد عملی کام کا آغاز کرنے کیلئے زمین کے حصول سمیت تمام تر لوازمات تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں گے۔
Swat
