Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے حکم سے ملم جبہ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ملم جبہ میں انٹری فیس کی اجازت دی جس کے بعد سیم سنز گروپ نے چیئر لفٹ سمیت تمام پارک سیاحوں کے لیے کھول دیے۔ سماعت کے دوران ملم جبہ ریزارٹ کے وکلا نے انٹری فیس پر دلائل دیتے ہوئے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سیم سنز گروپ نے باقاعدہ طور پر حکومت خیبرپختونخوا سے 2014ء میں لیز اگریمنٹ کیا تھا جس میں فائیو سٹار ہوٹل سمیت دیگر تفریحی سرگرمیوں کے لیے چیئر لفٹ اور زِپ لائن کی سہولیات سیاحوں کی لیے فراہم کرنا تھیں، جس پر کمپنی نے اربوں روپے خرچ کرکے سیاحوں کے لیے بہترین فائیو سٹار ہوٹل، تفریح کے لیے بین الاقوامی معیار کی اسکینگ ریزارٹ، چیئر لفٹ، زِپ لائن سمیت دیگر تفریحی سرگرمیوں کے لیے سہولیات مہیا کیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔