(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں زیرِ علاج ایک اور مریض انتقال کر گیا۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میں 15 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا۔ 18 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں 66 مریض زیرِ علاج ہیں۔ محکمہئ صحت کے ترجمان کے مطابق روزانہ مثبت کیسوں کی شرح مزید کم ہوکر ایک فیصد پر آگئی۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد130 ہے۔
Swat
