(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیلنے لگا۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں زیرِ علاج تین مزید مریض انتقال کر گئے۔ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق ہسپتال میں کورونا کے مزید 15 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ 14 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس وقت ہسپتال میں 81 مریض زیرِ علاج ہیں۔محکمۂ صحت کے مطابق سوات میں اس وقت کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد149 ہے۔ روزانہ مثبت کیسوں کی شرح ایک فیصد سے بڑھ کر 3 فیصد ہوگئی۔
Swat
