(باخبر سوات ڈاٹ کام) احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے فیز ون کی دوسری قسط کے چیک کی تقسیم کی تقریب گذشتہ روز یونیورسٹی آف سوات میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد جمال خان تھے۔ تقریب میں 377 طلبہ وطالبات کے درمیان 22.56 ملین روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر وائس چانسلر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وفاقی حکومت کا مستحق طلبہ وطالبات کے تعلیمی وظائف کو تعلیم دوستی قرار دیا۔
Swat
