(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے دور اضلاع کے لئے ورچول کورٹ قائم کردیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ سرکٹ بنچ ممریز خان نے کہا ہے کہ پشاور کے بعد مینگورہ پشاور ہائی کورٹ سرکٹ بنچ صوبے کا دوسرا بنچ بن گیا ہے، جس میں حال ہی میں ضم ہونے والے ضلع باجوڑ سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام نو اضلاع میں ورچوئل کورٹ سسٹم کا اجرا کیا جارہا ہے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ہر ضلع کے اندر رجسٹری بنچ قائم کردیا گیا ہے، جہاں ان اضلاع کے سائلین اور وکلا کومینگورہ پشاور ہائی کورٹ (درالقضا) آنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ اپنے اُن اضلاع میں رہتے ہوئے ویڈیو لنک اور انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے کیسوں کی سماعت کرسکیں گے اور متعلقہ جج بھی ویڈیولنک کے ذریعے کیس سے وابستہ سائل اوروکلا کے بیانات اور دلائل سماعت کرسکیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ویڈیولنک کے ذریعے کیسوں کی سماعت سے سائل اور وکلا کا نہ صرف پیسہ بچ جائے گا بلکہ اُن کا قیمتی وقت بھی ضائع نہیں ہوگا۔
Swat
