Swat

سوات، گوجر سیکرٹریٹ مسمار،قوم کا بھر پور احتجاج کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) گوجر سیکرٹریٹ کو مسمار کرنے کے خلاف گوجرقوم نے بھر پور احتجاج کا اعلان کر دیا۔21 جون کو ڈویژن بھر کی گوجر قوم اس ظلم کے خلاف سوات میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے پوری گوجر قوم کو للکارا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر گوجر سیکرٹریٹ فضا گٹ سوات کو مسمار کرنے کے خلاف گوجر قوم میں شدید اشتعال پایا جا رہا ہے۔ پیر کے روز اس سلسلے میں احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے گوجر سیکرٹریٹ سوات کو مسمار کر دیا ہے جو کہ سراسر ظلم و نا انصافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گوجر قوم ملاکنڈ ڈویژن کے رہنماؤں نے سوات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گوجر قوم کے مشران حاجی جلا ت خان، ملک ایوب خان، ملک امان اللہ، ملک طوطی رحمان، ملک طوطی خان، حاجی ملوک، سرفراز خان، ملک مظفر خان، ڈاکٹر محمد طارق اور دیگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ایما پر حاجی رضا خان اور حاجی جلات خان کی ملکیتی جائیداد میں قائم گوجر سیکرٹریٹ کو انتقامی کارروائی کرکے غیر قانونی طور پر مسمار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ڈھال بنا کر غیر قانونی اقدام کیا ہے۔ ہم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک جج کی سربراہی میں کمیشن مقرر کرکے انکوائری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم میں صرف کرش مشینوں، ماربلز فیکٹری اور دریائے سوات کے کنارے واقع ہوٹلوں کے گندہ پانی کو روکنے کا کہا گیا ہے لیکن صوبائی حکومت نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے انتقامی اقدام اُٹھایا ہے، جس سے گوجر قوم میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔