(باخبر سوات ڈاٹ کام) قدرتی خوبصورتی کے لئے مشہور پھلوں کے گھر سوات میں خوبانی کا پھل تیار ہو چکا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں اس کی سپلائی جاری ہے۔ سوات کے مختلف علاقوں میں خوبانی کے باغات میں محنت کش خوبانی کا پھل درختوں سے اتارکر کریٹوں میں بند کرکے ملک بھر کی منڈیوں میں پہنچا رہے ہیں۔ کوٹہ میں ایک باغ کے مالک متصرف خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتا یا کہ سوات کی خوبانی کی مٹھاس باقی علاقوں سے مختلف ہے۔ اس لئے ملک بھر میں افغانستان کے بعد سواتی خوبانی کو لوگ پسند کرتے ہیں۔ محکمہئ زراعت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عزیر نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سوات میں 669 ایکڑ زمین پر خوبانی کے درخت ہیں، جس کی سالانہ پیدوار 94 لاکھ کلو گرام سے زیادہ ہے۔ اس وقت جب ایک کلو گرام خوبانی کی قیمت 110 روپے فی کلو ہے، تو اس پھل سے سالانہ زمین داروں کو 10کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن ہوتی ہے۔ سوات میں خوبانی کی فصل مئی سے جون تک رہتی ہے۔سوات میں اکثر زمین دار خوبانی کے درخت کاٹ کر اس کی جگہ آڑو کے پودے لگاتے ہیں۔ زمین داروں کا کہنا ہے کہ خوبانی کے فصل کے مقابلے میں آڑو سے ان کو زیادہ آمدن ملتی ہے۔ اس لئے ابھی زمین دار آہستہ آہستہ خوبانی کے درخت کاٹ کر اس کی جگہ آڑو کے درخت لگا رہے ہیں۔ محکمہئ زراعت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہر سال خوبانی کی پیدوار میں کمی آرہی ہے۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا، تو آئندہ چند سالوں بعدسوات میں خوبانی کی پیداوار ختم ہو جائے گی۔ محکمہئ زراعت کے ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمد عزیر نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ ہم زمین داروں کے ساتھ ہے۔ خوبانی کی جگہ آڑو کی پیداوار سے زمین داروں کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔
Swat
