Swat

غزالہ جاوید کی نویں برسی بھی خاموشی کے ساتھ گزر گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خو برو گلوکارہ غزالہ جاوید کی نویں برسی بھی خاموشی کے ساتھ گزر گئی۔سوات سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ جنہیں ”سہ نرے نرے باران دے او جدا رانہ جانان دے“سے شہرت ملی تھی،کو 18 جون 2012 کو پشاور کے تھانہ شاہ قبول کی حدود میں اس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،جب وہ ایک بیوٹی پارلر میں تیار ہوکر شو کے لئے جارہی تھیں۔ فائرنگ میں ان کے والد جاویدبھی جاں بحق اور بہن فرحت جاوید زخمی ہوئی تھیں۔ غزالہ جاویدکے قتل کا الزام ان کے سابق شوہر جہانگیر خان پر لگایا گیا تھا۔ 16 دسمبر2013کو ایڈیشنل سیشن جج دوم سوات کے جج نے جرم ثابت ہونے پر سابق شوہر جہانگیر خان کو دو بار سزائے موت اور مجموعی طور پر سات کروڑدس لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی تھی۔ بعد میں جہانگیر خان اور غزالہ جاوید کے اہل خانہ کے درمیان راضی نامہ ہوا تھا۔غزالہ جاوید کے قتل کے بعد چہ مگوئیاں ہورہی تھیں کہ غزالہ جاوید کو جہانگیر خان نے نہیں بلکہ کسی سیاسی شخص کے کہنے پر قتل کیا گیا تھا تاہم ابھی تک اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔