(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے کنڈؤ توتانو بانڈئی میں فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں راہ گیرزدمیں آکر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے کنڈؤتوتانوبانڈئی میں تاج ملوک اور بخت ملوک پسران حکیم خان اور مخالف فریق کے خائستہ ولد شیبر کے مابین تنازعہئ زن پر فائرنگ کر تبادلہ ہوا جس کی زدمیں آکر راہ گیر مبین ولد نمروز زخمی ہوگیا۔اسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے فریقین کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Swat
