Swat

سوات، پی ڈی ایم کے جلسہ کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری

(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں پی ڈی ایم کے اتوار کے روز (چار جولائی) کے جلسہ کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم کے اس جلسہ کی میزبانی جے یو آئی کرے گی۔ جے یو آئی سوات کے صدر قاری فتحت اللہ نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ جلسہ سے مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، شہباز شریف، امیر مقام، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گراسی فٹ بال اسٹیڈیم میں تین لاکھ افراد کی شرکت کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ یہ جلسہ سوات کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔