(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے پانچ مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت18 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ہیڈ کوارٹر کے مطابق کانجو میں رکشہ اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ خریڑئی مٹہ میں موٹر کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ کبل میں موٹر کار کی ٹکر سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ مینگورہ بائی پاس میں دو موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ عالم گنج میں پک اَپ کی ٹکر سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
