(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سیدو شریف قبرستان میں تعمیرات پر پابندی لگاتے ہوئے حکمِ امتناعی جاری کردیا۔ اہلِ سیدو شریف بنامِ حکومت میں اہلِ سیدو شریف کی جانب سے بیرسٹر ڈاکٹر عدنان خان نے عدالت کو بتایا کہ سیدو شریف قبرستان میں کچھ لینڈ مافیا تعمیرات کر رہا ہے، جس سے قبرستان کی زمین کم ہوتی جارہی ہے۔ ساتھ میں قبروں کی بے حرمتی بھی ہورہی ہے جس پر ڈویژن بنچ نے درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے تعمیرات پر پابندی لگادی۔
Swat
