(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود واقع علاقہ موسیٰ زئی میں قتل ہونے والے سات میں سے تین افراد کے بارے میں معلومات مکمل کرکے پشاور سے آئی پولیس ٹیم واپس چلی گئی۔ سانحہ موسیٰ زئی میں حبیب اللہ ان کی زوجہ اور بیٹی کو بھی قتل کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کی تفتیشی پولیس ٹیم نے سوات کا دورہ کیا۔ ٹیم کو بتایا گیا کہ مقتول حبیب اللہ ساکن مدینہ کالونی نے بونیر میں دوسری شادی کی تھی، جس سے ان کی ایک بیٹی تھی۔وہ دوسری زوجہ اور بیٹی کے ساتھ پشاور میں رہائش پذیر تھا۔ گذشتہ روز قتل کے بعد اس کی اہلیہ کو بونیر اورحبیب اللہ اور اس کی بیٹی کو مٹہ سوات میں سپردِ خاک کیا گیا۔ تفتیشی ٹیم کو بتایا گیا کہ حبیب اللہ کی پہلی بیوی بچے مٹہ میں رہائش پذیر ہیں۔اس کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے۔ پشاور سے پولیس ٹیم اس لئے آئی تھی کہ شائد مقتول حبیب اللہ کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا ہو لیکن پولیس ٹیم کو اس بارے کوئی ثبوت یا اشارہ نہیں ملا جس کے بعد پولیس ٹیم واپس پشاور روانہ ہوئی۔
Swat
