(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں نے سوات کا دورہ کیا۔ وسطی ایشیائی ممالک کے سفیروں جن میں عطاد جان ڈین آف ڈیپلومیٹک کور سفیر ترکمانستان،علی علیزادے سفیر آزر بھائی جان، عصمتولوالدین سفیر تاجکستان، یرزھلن کستفین سفیرقازقستان،ایرک بشمبیو سفیرکرغزستان شامل تھیں کا استقبال پاکستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر وقار شہزاد نے چکدرہ کے مقام پر کیا۔کانجو پہنچنے پر چیئرمین سوات قومی کونسل حاجی شہزاد، مولانا عرفان اللہ سابقہ رکن اسمبلی، سابق جسٹس شیر محمد خان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔سفیروں کا کہنا تھا کہ سوات جنت نظیر وادی ہے اور سب کو سوات آکر یہاں کے قدرتی نظاروں اور یخ موسم سے محظوظ ہونا چاہیے۔
Swat
