Swat

سوات، ٹریفک کے 5مختلف حادثات، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے 5مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔اوڈیگرام میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ کبل کے علاقہ علی گرامہ میں ڈمپر کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا 45 سالہ حبیب الرشید جاں بحق ہوگیا۔ شکردرہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوارحنان سکنہ کانجو شدید زخمی ہوگیا۔ سمبٹ مٹہ میں ڈمپر کی ٹکر سے سڑک پار کرنے والے یاسر حیات اور ان کا ساتھی زخمی ہوگئے۔ گل جبہ کبل میں 24 سالہ لڑکی کو سڑک پار کرتے ہوئے موٹر کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔