(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پہاڑیوں اورکباڑ کی دکان پر آگ لگ گئی۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاقے زرہ خیلہ میں کباڑ کی دکان پر آگ لگ گئی، جس سے دکان میں موجودسامان جل گیا۔ دوسری جانب تحصیل بریکوٹ میں کڑاکڑ اورتحصیل چارباغ میں منگلتان کی پہاڑی پر نامعلوم وجوہات کی بناپر آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں پودوں کو نقصان پہنچا۔ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے۔ پیشہ ورانہ طریقے سے آگ پر قابو پا لیا۔
Swat
