Swat

سیدو شریف تدریسی ہسپتال، کورونا مریضوں کی تعداد کم ہوکر 15رہ گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق ہسپتال کے کورونا بلاک میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر15رہ گئی ہے۔ ہسپتال میں زیرِ علاج مزید سات مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں اس وقت کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر52 رہ گئی ہے۔ روزانہ مثبت کیسوں کی شرح کم ہوکر 0.2 فیصد رہ گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔