(باخبرسوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں زیرِ علاج ایک اور مریض انتقال کرگیا۔ ہسپتال ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہسپتال میں زیرِعلاج مزید دو مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ محکمہئ صحت کے ترجمان کے مطابق اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد54 ہے۔ روزانہ مثبت کیسوں کی شرح کم ہوکر 0.4 فیصد ہوگئی ہے۔
Swat
