(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید نبی شاہ نے کہاکہ حکومت کی ہدایات کے مطابق دس جولائی سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات لئے جائیں گے۔ دونوں امتحانات میں لازمی مضامین شامل نہیں ہوں گے۔ مثال کے طورپر میٹرک میں فزکس، کیمسٹری، بیالوجی او ریاضی کے مضامین کے امتحانات ہوں گے۔ ان میں حاصل کردہ نمبرات کے تناسب سے دیگر مضامین میں نمبرات دئے جائیں گے۔ اس طرح جماعت نہم اور گیارویں کلاسوں کے نمبرات کو بھی اسی تناسب سے دئے جائیں گے۔ نیز عملی امتحان نہیں لیاجائے گا۔ پریکٹیکل کے پچاس فیصد نمبرات امتحان میں حاضری دینے والے تمام طلباہ کو دئے جائیں گے۔ اس طرح پچاس فیصد نمبرات متعلقہ مضمون میں حاصل کردہ نمبرات کے تناسب سے دئے جائیں گے۔
Swat
