(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے لئے تیاریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 4 جولائی کو گراسی فٹ بال گراؤنڈ میں جلسہ سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ مینگورہ شہر اور پشاور روڈ پر سیاسی جماعتوں نے خوش آمدیدی بینرز آویزاں کئے ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ضلعی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ یہ جلسہ سوات کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
Swat
