Swat

ضلعی انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔کل اتوار کو پی ڈی ایم نے گراسی فٹ بال گراؤنڈ میں جلسہ کا اعلان کیا تھا جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ اس جلسہ سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جلسہ کے این او سی کے لئے ن لیگ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل الرحمان نونو نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، جس پر ڈپٹی کمشنر سوات نے ان کو اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ضلع بھر میں دہشت گردی، جے یو آئی کے رہنماؤں کو دہشت گردوں سے خطرے اور کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی کی وجہ سے ان کو جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ن لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری فضل الرحمان نونو نے رابطہ پر بتایا کہ جلسہ مقررہ تاریخ اور مقررہ وقت پر ہوگا۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کا مؤقف جاننے کے لئے ڈی سی سوات جنید خان کو ان کے موبائل نمبر پر بار بار کال کی اور میسج بھی کیا گیا لیکن شام تک انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔