(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی حسین وادیِ کالام میں دریائے سوات کو گندگی سے پاک رکھنے کے لئے ”واسا“ سوات کی جانب سے دس روزہ صفائی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔ ”واسا“ کے اہلکاروں نے دس دنوں میں دریائے سوات کے کناروں سے 75 ٹن فضلہ اکھٹا کرکے ٹھکانے لگادیا۔ عملہ نے مہو ڈنڈ کے گرد و نواح کو بھی صاف کیا۔ کمپنی کے سی ای او شیدا محمد نے لوگوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائے سوات اور حسین علاقوں کو گندگی سے صاف رکھیں اور گندگی کو ٹھکانے لگائیں۔
Swat
