Swat

اپ گریڈیشن، سروس سٹرکچر بارے لیڈی ہیلتھ ویزیٹرز کا اہم اجلاس طلب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)لیڈی ہیلتھ ویزیٹرز خیبر پختونخوا نے اَپ گریڈیشن اورسروس سٹرکچرکے حوالے سے اہم اجلاس اتوار کو طلب کرلیا۔ عید سے قبل نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی صورت میں کووڈ ویکسی نیشن مہم سے بائیکاٹ کیا جائے گا۔ ایل ایچ ڈبلیو پروگرام ایسوسی ایشن صوبائی چیئرپرسن المینا افتخار اور صدر عائشہ حسن نے صوبائی اور ضلعی کابیناؤں کا اجلاس کل اتوار کو طلب کرلیا ہے۔لیڈی ہیلتھ ویزیٹرز ایسوسی ایشن سوات کی صدرناہید نے بتایا کہ اجلاس میں حکومت پر واضح کیا جائے گا کہ عید سے قبل ہی سروس سٹرکچر اور اَپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا، تو لیڈی ہیلتھ ویزیٹرز 6 اگست سے شروع ہونے والی کوڈ ویکسی نیشن مہم سے مکمل بائیکاٹ کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔