(باخبر سوات ڈاٹ کام)پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات عزیز اللہ گران نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہوئے اپنے ہی پارٹی کے ارکان پر کرپشن کا الزام لگا کر ان کو بے نقاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی کے چار کے ورکرز کنوشن سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کو بھی نے نقاب کروں گا جنہوں نے بظاہر تحریک انصاف کالبادہ اوڑھ کر اندرونِ خانہ تحریک انصاف کو دیمک کی طرح چاٹا ہے۔ لنڈاکی تاکالام لینڈمافیاقبضہ گروپ اورفرنٹ مینوں کے ذریعے جائیداد یں خریدنے والوں کو بے نقاب کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ ورکرز کنونشن میں بعض حکومتی اور سرکاری لوگوں کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے قبرستان پر قبضہ کررکھاہے، سرکاری عوامی اراضیات پر قبضہ کررکھاہے، ان کو بھی بے نقاب کروں گا۔ اس طرح عمران خان اوروزیراعلیٰ محمودخان کے وژن اوراصولوں پرکسی قسم کی سودے بازی نہیں کروں گا۔
Swat
