Swat

پختون خوا میپ کے صوبائی رہنما ملک ریاض احمد خان انتقال کرگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)قام پرست رہنما، سابق ناظم، سابق امیدوار قومی اسمبلی اور پختون خوا میپ کے صوبائی رہنما ملک ریاض احمد خان انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ علی گرامہ تحصیل کبل میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ملک ریاض احمد خان قوم پرست رہنما تھے۔ سوات میں شورش کے دوران وہ شدت پسندوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ ان پر کئی بار حملوں کی کوشش بھی کی گئی تھی لیکن حملہ آور ناکام رہے تھے۔ ملک ریاض احمد خان نے سوات میں ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور انتہائی دلیری کے ساتھ ظالموں کا مقابلہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔