(باخبر سوات ڈاٹ کام) کرش پلانٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداروں اور اس کاروبار میں کام کرنے والے افراد نے جمعرات کو خوازہ خیلہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ کرش پلانٹ بندش سے سیکڑوں لوگوں کے گھروں کے چولہے بند ہوگئے ہیں۔ صرف خوازہ خیلہ میں کرش پلانٹس کو بند کیا گیا ہے۔ باقی علاقوں میں یہ چل رہے ہیں۔ بعد میں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔
Swat
