Swat

سوات، بیوٹی پارلر چلانے والی خواتین کو بیوٹیشن کے جدید طریقے سکھائے گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اسلام آباد کے ایک غیر سرکاری ادارے نے سوات کے پچاس سے زائد بیوٹی پارلر چلانے والی خواتین کو بیوٹیشن کے جدید طریقے سکھائے۔ تربیت میں ان خواتین کو گرمی، سردی کے میک اپ، دلہن میک اپ، ہیر کٹنگ، کلر اور دیگر طریقے سکھائے۔ ادارے کے سربراہ شر جیل رحیم نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ کورونا کی وجہ سے بیوٹی پارلر کا کاروبار ماند پڑگیا تھا جس کی وجہ سے جو خواتین مرد بن کر یہ کاروبار کر رہے ہیں، اس تربیت سے ان کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔ اسلام آباد سے آئی ہوئی بیوٹیشن زویا خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ خواتین کے سنگھار میں تبدیلیاں آتی ہیں۔ اس لئے ہم جدید طریقے ان خواتین کو سکھاتے ہیں اور خاص کر سنگھار میں استعمال ہونے والے سامان کے بارے میں ان کو بتاتے ہیں، تاکہ ان کے چہرے اور بالوں کو نقصان نہ پہنچے۔ مقامی بیوٹی پارلر چلانے والی سائرہ زئی نے کہا کہ سوات میں پچاس سے زائد بیوٹی پارلر ہیں۔ اس تربیت سے انہوں نے جدید طریقے سیکھے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔