(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ روڑینگار میں بیوی خاوند کی موت کی خبر سن کر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ اعظم خان المعروف بدادا جو سعودی عرب میں مقیم تھا، وہاں گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا تھا۔ اہلِ خانہ نے اس کی بیوی کو بے خبر رکھا تھا۔ گذشتہ روز جب اس کی میت پاکستان پہنچی، تو اہلِ خانہ نے ان کی بیوہ کو خبر دی جو سن کر وہ بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ میاں بیوی کی نمازِ جنازہ ایک ساتھ ادا کی گئی جس میں شریک لوگ انتہائی افسردہ تھے۔ بعد میں ان کو ایک دوسرے کے قریب آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
Swat
