Swat

سوات، مون سون کی بارشوں سے ندی اور نالوں میں طغیانی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مون سون کی بارشوں سے پھر ندی اور نالوں میں طغیانی آگئی۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ پیر کی دوپہر تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں پانی اُبل پڑا جس کی وجہ سے اکثر سڑکیں ملبے کی وجہ سے بند ہوگئیں۔ سیدو شریف میں ایک درخت موٹر کار پر گرنے کی وجہ سے موٹر کار کو سخت نقصان پہنچا، تاہم گاڑی میں سوار افراد بچ گئے۔ مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی دوبارہ مکانات اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب، آج منگل اور کل بدھ کو بھی بارش کا امکان ہے۔تحصیلِ خوازہ خیلہ کے علاقہ گاشکوڑ میں سیلابی ریلے کے بعد خوازہ خیلہ روڈ کئی گھنٹوں تک بند رہی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں