(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف لوگوں نے سخت احتجاج کیا۔ مٹہ کالام روڈ کو پانچ گھنٹوں تک ٹریفک کے لیے بند رکھا۔ مختلف علاقوں کے لوگ جلوس کی شکل میں صبح سے مٹہ چوک پہنچنا شروع ہوگئے اور روڈ کو بند کرکے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے با جماعت نماز بھی سڑک ہی پر ادا کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں بیس گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ کم وولٹیج کی وجہ سے جب بجلی آتی بھی ہے، تو پنکھا تک نہیں چلتا۔ ڈی ایس پی مٹہ حبیب اللہ خان کے مطابق پولیس، اے سی اور پیسکو کے ایس ڈی او کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
Swat
