Swat

سوات جیل، عید الاضحی میں قیدیوں کے لئے رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) عید الاضحی کے موقع پر سوات جیل میں موجود قیدیوں کے لئے رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ عید کے تین دن قیدیوں کو ناشتے میں سویاں اور خصوصی کھانے دئیے گئے۔ جیل میں قیدیوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے جس میں جیل سپریڈنٹ ایوب باچہ اور عملے نے حصہ لیا۔ قیدیوں کا بزمِ ادب اور موسیقی کا پروگرام بھی کیا گیا جس میں قیدیوں نے اپنے فن اور چھپی صلاحیتوں کا بخوبی اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں